تازہ ترین خبریں
صوبہ پنجاب؛ ٹیکسٹائل، لیدر، فارما سمیت 8 صنعتوں کو چلانے کی مشروط اجازت

صوبہ پنجاب؛ ٹیکسٹائل، لیدر، فارما سمیت 8 صنعتوں کو چلانے کی مشروط اجازت

لاہور (میڈیا 92 آن لائن ) پنجاب حکومت نے صوبے میں جاری جزوی لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کم عملے اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ 8 بڑی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

ابتدائی طور پرجن صنعتوں کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دیا گیا ہے ان میں ٹیکسٹائل،سپورٹس گڈز، فارما انڈسٹری، لیدر، سرجیکل اورطبی آلات بنانے والی صنعتیں، آٹو پارٹس ، فروٹس اینڈ ویجی ٹیبلز کی اشیا بنانے والی انڈسٹری اورمیٹ پراڈکٹس تیار کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔

اس ضمن میں جاری سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ان صنعتوں کو کام کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کم سٹاف اور حفاظتی اقدامات کے تحت کام کر سکیں گی۔
نوٹیفیکیشن میں خبر دار کیا گیا ہے کہ طے شدہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ان صنعتوں اور یونٹوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ایمرجنسی صورتحال میں معیشت کا پہیہ چالو رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صرف چند منٹ کی واک بھی دماغ کےر لیے مفید قرا

صرف چند منٹ کی واک بھی دماغ کےر لیے مفید قرا

لاہور ( میڈیا 92 نیوز ) سبط سے یہ بات اب مسلمہ حقیقت بن چکی …