تازہ ترین خبریں
کورونا گردی ،لاہور کے مزید چار علاقوں کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

کورونا گردی ،لاہور کے مزید چار علاقوں کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(میڈیا 92 آن لائن )صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر مزید 4 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہر کے جن علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں اب تک 90 مریض اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔شہر کے جن علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان میں گلشن راوی اور سکندریہ کالونی کی مزید چار گلیاں شامل ہیں۔ خیال رہے رائیونڈ، سکندریہ اور مکھن پورہ کے بعد دو روز قبل 10 علاقے سیل کئے گئے تھے۔ سیل ہونے والے 13 علاقوں میں سکریننگ کا عمل جاری ہے، ان علاقوں کو چودہ دن کے لئے سیل رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

لندن(میڈیا92نیوز) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں ایک …