تازہ ترین خبریں
فیصل آباد:پولیس نے ضبط شدہ موٹرسائیکل، گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے سرکاری سکول مانگ لیے

فیصل آباد:پولیس نے ضبط شدہ موٹرسائیکل، گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے سرکاری سکول مانگ لیے

فیصل آباد: (میڑیا92) لاک ڈاوّن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی پکڑ دھکڑ تیز ہوگئی، فیصل آباد کے تھانوں میں موٹرسائیکل اور گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے جگہ کم پڑگئی، پولیس نے محکمہ تعلیم سے گاڑیاں بند کرنے کیلئے سرکاری سکول مانگ لیے۔

فیصل آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی شامت آ گئی، ناکوں پر شہریوں کی پکڑ دھکڑ زیادہ ہونے سے تھانوں میں موٹرسائیکل اور گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے جگہ کم پڑ گئی۔ پولیس نے محکمہ تعلیم سے گاڑیاں بند کرنے کیلئے سرکاری اسکول مانگ لیے۔ اسکول حکام کے مطابق پولیس حکام کو اسکول موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں پارک کرنے کے لیے دئیے ہیں۔

حکومت کی جانب سےموٹرسائیکل کی ڈبل سواری سمیت شہریوں کے بغیر ضرورت گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کی گئی،ایس ایس پی آپریشن علی رضا کہتے ہیں ضلعی انتظامیہ سے اسکول لیے تا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا تسلسل برقرار رہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے بعد کھڑی کرنے کے لیے وسیع و عریض جگہ رکھنے والے 39 ادارے دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …