تازہ ترین خبریں
کورونا پر تحقیق، پاکستانی ماہرین نے نئی دوا کے ’امیدوار‘ کیمیکلز کی نشاندہی کردی

کورونا پر تحقیق، پاکستانی ماہرین نے نئی دوا کے ’امیدوار‘ کیمیکلز کی نشاندہی کردی

(میڈیا 92 آن لائن)
کراچی: ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ، کراچی یونیورسٹی کے نوجوان محققین نے اپنی حالیہ تحقیق میں ایسی نئی امیدوار دواؤں (ناول ڈرگ کینڈیڈیٹس) کی نشاندہی کی ہے جو کورونا وائرس کے خلاف ممکنہ طور پر مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔ حال ہی میں بین الاقوامی جریدے میں شائع اس تحقیق کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق نوجوان محققین نے ڈاکٹر ظہیر الحق قاسمی اور ڈاکٹر ریاض الدین کی زیرنگرانی ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں موجود جدید کمپیوٹیشنل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس تحقیق میں ناول ڈرگ کینڈیڈیٹس کی نشاندہی کی ہے۔ اس تحقیق کا آغاز سال رواں کے مہینے فروری میں ہوا تھا جسے معروف بین الاقوامی مجلّے ’’جرنل آف بایومالیکیولر اسٹرکچر اینڈ ڈائنامکس‘‘ نے حال ہی میں شائع کیا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کے مقابل ’’ایف ڈی اے‘‘ سے منظورشدہ تین ادویہ یعنی ریمڈیسور، سیکوی نیئر اور ڈارونئیر شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دو قدرتی مرکبات کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کے علاج کے حوالے سے ’’ریمڈیسور‘‘ کے تحقیقی نتائج زیادہ موثر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

لاہور ( میڈیا 92 نیوزرپورٹ ) سبط سے 2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا …