تازہ ترین خبریں
کورونا پر فتح: ووہان میں آج سے ہائی اسکولز کھول دیئے گئے

کورونا پر فتح: ووہان میں آج سے ہائی اسکولز کھول دیئے گئے

(میڈیا 92 آن لائن)
بیجنگ: ناول کورونا وائرس کے نقطہ آغاز، چینی شہر ووہان میں تقریباً چار ماہ کی بندش کے بعد آج سے ہائی اسکولز بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، کورونا وائرس کے وبائی پھیلاؤ کی وجہ سے ووہان کے تمام تعلیمی ادارے جنوری میں بند کردیئے گئے تھے تاہم اب حالات معمول پر واپس آجانے کے بعد دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ ہائی اسکول بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

اسکول کھولنے سے قبل چینی حکومت نے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا ہے جن کے تحت ہر اسکول کے باہر تھرمل اسکینر نصب ہیں، تمام طالب علموں اور اساتذہ کو ماسک پہننے کا پابند بنایا گیا ہے۔ کلاس روم میں ہر طالب علم کو ایک ڈیسک دی گئی ہے جبکہ دو ڈیسکوں کا درمیانی فاصلہ ایک میٹر رکھا گیا ہے۔
ان تمام انتظامات کے بعد آج سے ووہان میں 121 ہائی اسکولز کھول دیئے گئے ہیں۔ چینی وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائمری اور مڈل اسکول کھولنے کی تاریخ کا اعلان بھی جلد ہی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت …