تازہ ترین خبریں
ایران کی سرحد پر بھی باڑ لگانے کا عمل شروع ، جنر ل قمر جاوید باجوہ اور ایرانی فوج کے سربراہ کے درمیان ٹیلیفون پر کیابات چیت ہوئی ؟ جانئے

ایران کی سرحد پر بھی باڑ لگانے کا عمل شروع ، جنر ل قمر جاوید باجوہ اور ایرانی فوج کے سربراہ کے درمیان ٹیلیفون پر کیابات چیت ہوئی ؟ جانئے

راولپنڈی(میڈیا 92 آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحدوں کے اطراف سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے سرحد پہ باڑ لگانے کا عمل شروع کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سرحدی سیکیورٹی اور کورونا کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ سے پاک ایران سرحد کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشتگرد حملے پر تشویش کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کی جانب سے سرحد کے اطراف سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع کیا ہے، بارڈر سیکیورٹی اورسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے دو طرفہ تعاون کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان میں پاک ایران سرحد کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے میں 6 اہل کار شہید ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …