تازہ ترین خبریں
"میری جان کو خطرہ ہے اور یہ قیمتی ترین چیز مجھے واپس کی جائے" رانا ثنا اللہ نے پھر عدالت سے رجوع کرلیا

"میری جان کو خطرہ ہے اور یہ قیمتی ترین چیز مجھے واپس کی جائے” رانا ثنا اللہ نے پھر عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور (میڈیا 92 آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی اپنی درخواست میں نون لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے بلٹ پروف گاڑی قبضے میں لی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ نے گاڑی کی سپرد داری دینے کی درخواست مسترد کی ہے، جان کو خطرہ ہے اس لیے بلٹ پروف گاڑی سپرد داری پر دینے کا حکم دیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسمبلی کے اجلاس اور عدالت جانے کے لیے بلٹ پروف گاڑی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت …