تازہ ترین خبریں
لاک ڈاون سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیراعظم عمران خان نے بھی بیان جاری کر دیا

لاک ڈاون سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیراعظم عمران خان نے بھی بیان جاری کر دیا

اسلام آباد(میڈیا 92 آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ لاک ڈاﺅن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے ان ہزاروں لاکھوں افراد کے جذبات کی عکاسی ہوتی ہے جو کورونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا‘حکومت ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے مستعد ہے جبکہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بین الاقوامی معیار کی خدمات و سہولیات کی فراہمی کے لئے ایئرپورٹس کے انتظامات نجی شعبہ میں دینے (آﺅٹ سورس)کے حوالے سے وفاقی وزیر ہوا بازی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔ صوبوں کے مابین پانی کی منصفانہ تقسیم کے لئے ٹیلی میٹری نظام وضع کیا جائے گا‘ میڈیا ورکرز کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے میڈیا ہاﺅسز کے واجبات فوری جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چینی اسکینڈل کی رپورٹ عید سے پہلے آجائے گی‘اپوزیشن لیڈر اپنی قسمت پر صبر کریں ‘ شہباز شریف احتساب سے بچنے کے لئے نئے الیکشن کا ڈھونگ رچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ، عوام اب دھوکے میں نہیں آئیں گے۔شہباز شریف احتساب سے فرار چاہتے ہیں، اس بار انہیں جانے نہیں دیں گے‘ لیگی صدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہے‘شہبازشریف الیکشن کے مطالبے سے پہلے شہزاداکبر کے سوالوں کا جواب دیں ‘ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شبلی فرازکا کہناتھاکہ حکومت کو کارکن صحافیوں کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، انہیں عید سے پہلے ادائیگی یقینی بنائی جانی چاہیے، اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایئرپورٹس کے انتظامات نجی شعبہ میں دینے کے حوالے سے 30 جون تک قانونی طریقہ کار وضع کیا جائے گا‘ اجلاس میں سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے بورڈ کے سربراہ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ایس مسعود اختر کو بورڈ کا نیا چیئرمین بنایا گیا ہے جبکہ سابق چیئرمین خالد مرزا کو بورڈ کا ممبر بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ کے ممبران کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے لائن آف کنٹرول پر رہنے والے متاثرین کے لئے ریلیف پیکج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …