تازہ ترین خبریں
قصور : ایس ایچ او کوٹ رادھا کشن رائے ناصر اغوا کار بن گیا ، شہری کو اغوا کر 2 عدد گاڑیاں اور ساڑھے 8 لاکھ روپے ہتھیا لیے ، ڈی پی او قصور خاموش

قصور : ایس ایچ او کوٹ رادھا کشن رائے ناصر اغوا کار بن گیا ، شہری کو اغوا کر 2 عدد گاڑیاں اور ساڑھے 8 لاکھ روپے ہتھیا لیے ، ڈی پی او قصور خاموش

شہری محمد راؤف کو گن پوائنٹ پر پرائیویٹ غنڈوں سے اغوا کروایا پھر تھانہ کوٹ رادھا کشن لیجاکر تشدد کیا اور گاڑیوں کی اصل فائلز منگوا کر زبردستی خالی اشٹام پیپرز پر دستخط کروا لیے . شہری نے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ جبکہ سی سی پی او لاہور کو مقدمہ کی درخواست دے دی ، انکوائری جاری

قصور ( کرائم رپورٹر سے ) تفصیل کے مطابق لاہور ہربنس پورہ کے شہری محمد راؤف ولد محمد رفیق نے سی سی پی او لاہور کو درخواست دی ہے کہ ایس ایچ او کوٹ رادھا کشن رائے ناصر نے اپنے بزنس پارٹنز کے ساتھ ملکر مجھےاور میرے دوست شہزاد علی کو اغواہ کیا ، اغوا کاروں میں وقاص خالد ، رانا الطاف ، احمد اور ایک گجر نامی ملزمان نے مجھے پہلے اپنی گاڑی نمبری ایل ای 748 ہنڈا کلر سفید پر اٹھایا اور ہماری آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر رنگ روڈ لے گئے جہاں پر پہلے سے موجود رائے ناصر ایس ایچ او کے فرنٹ مین مغل پورہ میں تعنیات اے ایس آئی مبشر اور اسکا ساتھی کانسٹیبل عامر بھی اغواہ کاروں کے ساتھ مل گئے اور ہمیں رنگ روڈ کے ذریعے تھانہ کوٹ رادھا کشن لے گئے
قصور :تھانہ کوٹ رادھا کشن کا ایس ایچ او رائے ناصر اغوا کار بن گیا ، شہری کو اغوا کروا کر 2 گاڑیاں اور ساڑھے 8 لاکھ روپے ہتھیا لیے

قصور : ایس ایچ او کوٹ رادھا کشن رائے ناصر اغوا کار بن گیا ، شہری کو اغوا کر 2 عدد گاڑیاں اور ساڑھے 8 لاکھ روپے ہتھیا لیے ، ڈی پی او قصور خاموش
درخواست کاپی

وہاں پر موجود رائے ناصر ایس ایچ او نے ہمیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا میری ایک عدد گاڑی پہلے ہی میرے ساتھ تھانہ لے آئے جبکہ ایک عدد گاڑی گن پوائنٹ پر میرے دوست کو ساتھ لیجا کر میرے گھر سے لے آئے اور گھر سے ایک سونے کی چین جبکہ ٹوٹل ساڑھے آٹھ لاکھ روپے اور دونوں گاڑیوں کی اوریجنل فائلز ڈکیٹی کرکے لے آئے ، بدترین تشدد کی وجہ سے ہماری حالت غیر ہوگئی تو ہمیں کوٹ رادھا کشن نور ہسپتال قصور لے گئے ،
ایس ایچ او رائے ناصر نے دو عدد خالی اشٹام پیپرز منگوا کر ہم سے زبر دستی گن پوائنٹ پر قتل کی دھمکیاں دیکر انگوٹھے اور دستخط کروا لیے ، ہمیں ایک دن اغواء رکھنے کے بعد اغواہ کاروں نے صبح تقرینا 60بجے ہربنس پورہ پل افضال پارک مین سٹاپ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ،

شہری نے اپنی درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان اور ایس ایچ او رائے ناصر آپس میں بزنس پارٹنر ہیں اور ملکر کاروبار کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹتے ہیں رائے ناصر اپنی وردی اور اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اب یہ میری ایک کرولا جبکہ ایک ہنڈا گاڑی ،،، ساتھ ساڑھے آٹھ لاکھ نقدی جبکہ ایک سونے کی چین ہڑپ کرنا چاہتے ہیں میری مدد کی جائے
سی سی پی او لاہور نے انکوائری ڈی ایس پی بھگوان پورہ خالد فاروقی کے سپرد کردی ہے خالد فاروقی ایس ایچ او سمیت واقعہ میں ملوث اغواہ کاروں کے خلاف انکوائری کر رہے ہیں –

شہری محمد راؤف نے آئی جی پنجاب ، وزیر اعلی عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو پولیس کی وردی میں ملبوس رائےناصر نامی اغوہ کار سے بچایا جائے کیونکہ وہ مجھ مزید مقدمات میں پھنسا کر قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ اس کے ساتھی بھی مجھے ڈرا دھمکا رہے ہیں اور کیس واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں میری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ مجھے انساف مہیا کیا جائے اور میری گاڑیاں اور رقم واپس دلوائی جائے
قصور :تھانہ کوٹ رادھا کشن کا ایس ایچ او رائے ناصر اغوا کار بن گیا ، شہری کو اغوا کروا کر 2 گاڑیاں اور ساڑھے 8 لاکھ روپے ہتھیا لیے

قصور : ایس ایچ او کوٹ رادھا کشن رائے ناصر اغوا کار بن گیا ، شہری کو اغوا کر 2 عدد گاڑیاں اور ساڑھے 8 لاکھ روپے ہتھیا لیے ، ڈی پی او قصور خاموش
رائے ناصر ایس ایچ اور اپنے ساتھی اغواہ کاروں کے ساتھ

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او رائے ناصر گاڑیوں کا کاروبار کرتا ہے جبکہ محکمہ پولیس میں بھی انتہائی بری شہرت کا حامل پولیس افسر مشہور ہے جو کر پشن اور اپنے غیر قانونی کاموں کی وجہ سے کئی بار معطل ہو چکا ہے آجکل لاہور سے ضلع بدر ہونے کی وجہ سے قصور تعنیاتی لی ہے کیونکہ ڈی پی او قصور کے ساتھ اپنا اچھا تعلق ظاہر کرتا ہے

اس واقعہ پر ایس ایچ او سے موقف لینے کے لیے متعدد بار کالز کی گئیں ہیں لیکن انہوں نے کال اٹینڈ کرنا مناسب نہیں سمجھا

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …