تازہ ترین خبریں
لاہورہائیکورٹ میں پیشی ،شہبازشریف کاحفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائرکرنےکافیصلہ

لاہورہائیکورٹ میں پیشی ،شہبازشریف کاحفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائرکرنےکافیصلہ

لاہور(میڈیا 92 آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدراور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے ہائیکورٹ میں پیشی سے قبل حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کرنے کافیصلہ کیا ہے ،حفاظتی ضمانت کی درخواست ہائیکورٹ میں دائرکی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔لاہور ہا ئیکورٹ کا 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں عبوری درخواست ضمانت دائر کی ہے۔ سابق جج شریف حسین بخاری کے انتقال کے باعث اس پر سماعت نہ ہوسکی۔

خیال رہے شہباز شریف نے گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں متوقع گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب کی طرف سے زیر التوا انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے، میں تواتر کیساتھ تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں۔ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …