تازہ ترین خبریں
خبردار : پتنگ بازی پر 6 ماہ قید کو بڑھا کر 5 سال اور جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کردیا گیا

خبردار : پتنگ بازی پر 6 ماہ قید کو بڑھا کر 5 سال اور جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کردیا گیا

لاہور (میڈیا 92 نیوز)پنجاب حکومت نے کائٹ فلائنگ(پتنگ بازی) کی روک تھام کے لئے قانون سازی کیلئے مسودہ تیار کر لیا ۔ جس کے تحت پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے اور پتنگ بازی پر6ماہ قید کو بڑھا کر 5سال جبکہ جرمانہ 5لاکھ سے بڑھا کر 20لاکھ کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی مکمل روک تھام کے لیے نئے سرے سے قانون سازی کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جس میں کائٹ فلائنگ کے اقدام کو باقاعدہ جرم قراردیا جا رہا ہے اور اس میں محکمہ پولیس پنجاب کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو ایک سمری بھی بھجوائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی مکمل روک تھام نہ ہونے کی بنیادی وجہ قانون میں قید اور سزا کم ہے جس سے ملزمان بچ نکلتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے کسی ملزم کو سزا نہیں مل سکی

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …