تازہ ترین خبریں
سیرت النبیؐ کے تمام پہلو نصاب میں شامل کرنیکا اعلان

سیرت النبیؐ کے تمام پہلو نصاب میں شامل کرنیکا اعلان

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے سیرت النبیؐ کے تمام پہلو نصابی کتب میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ،سیرت کو 63 اسباق میں تقسیم کیا جائے گا ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے سیرت النبیؐ کو نصاب میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ایم ڈی ٹیکسٹ بک بورڈ رائے منظور ناصر کا کہنا ہے سیرت النبیؐ کے تمام پہلو پہلی سے دسویں جماعت تک پڑھائے جائینگے ، سیرت کو نصاب میں شامل کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی ۔ ایم ڈی کا کہنا ہے موجود ہ کتابوں میں سیرت النبیؐ کے بہت سے اسباق کی تکرار ہے ،انہیں نکال کر جامع سیرت النبیؐ نصاب میں شامل کرنے کی تیاری ہے ۔ اس حوالے سے 10 دن میں تمام معاملات کو حتمی شکل دے کر وفاق کو تجویز دی جائے گی

یہ بھی پڑھیں

مریدکے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں محکمانہ کاروائی کا شکار ہونے والی خاتون اسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے سوشل میڈیا پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ، ڈی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، اور سیکرٹری انڈسٹری کے خلاف باقدعدہ کمپین کا آغاز کردیا

لاہور (اپنے نمائندے سے) مریدکے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں محکمانہ کاروائی کا شکار ہونے والی …