تازہ ترین خبریں
لاہور: ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ بیوی کے ہاتھوں قتل ، پولیس

لاہور: ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ بیوی کے ہاتھوں قتل ، پولیس

لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ کو گھر میں قتل کردیا گیا،شاہد حفیظ کوگولیاں ماری گئیں جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں جناح اسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، شاہد حفیظ کی اہلیہ زخمی حالت میں جناح اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہد حفیظ کو بیوی نے قتل کیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حفیظ کا اپنی بیوی کیساتھ جھگڑا ہوا تھا، جس پر اہلیہ نے ہی اپنے خاوند کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور خود کو بھی زخمی کرلیا۔

شاہد حفیظ کے بھائی کی جانب سے بھی بھابھی کیخلاف مقدمے کی درخواست دی گئی ہے، خالد حفیظ کا کہنا ہے کہ بھائی کی دوسری شادی تھی جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا,پولیس کے مطابق ملزمہ معمولی زخمی ہوئی ہے اور حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آج کے دن دنیا میں کیا کیا اہم واقعات پیش آئے ؟؟

آج کے دن دنیا میں کیا کیا اہم واقعات پیش آئے ؟؟

26 ستمبر ، 1932 – ہندوستان کے مہاتما گاندھی نے 6 دن اور 5 گھنٹے …