تازہ ترین خبریں
کورونا سے 15 لاکھ پاکستانی بیروزگار ہوئے، مزید 22 لاکھ کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

کورونا سے 15 لاکھ پاکستانی بیروزگار ہوئے، مزید 22 لاکھ کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس نے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں بیروزگاری بڑھی، 3 ماہ کے عرصے میں 15 لاکھ افراد بیروزگار ہوئے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگلے 6 ماہ میں مزید 22 لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ایشیاء پیسیفک ریجن کے ممالک بری طرح متاثر ہوئے، ریجن میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد بیروزگار ہوئے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا میں بیروزگاری کا تناسب زیادہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں

مریدکے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں محکمانہ کاروائی کا شکار ہونے والی خاتون اسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے سوشل میڈیا پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ، ڈی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، اور سیکرٹری انڈسٹری کے خلاف باقدعدہ کمپین کا آغاز کردیا

لاہور (اپنے نمائندے سے) مریدکے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں محکمانہ کاروائی کا شکار ہونے والی …