تازہ ترین خبریں
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

قامی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 22 ہزار روپے اور فی اونس 2 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی، دو روز کے دوران سنہری دھات فی تولہ 3 ہزار 300 اور فی اونس 74 ڈالر مہنگی ہوگئی۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 2830 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 4 ہزار 853 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی، جس میں 4 روز کے دوران 13 ہزار روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، تاہم روس کی جانب سے کرونا وائرس کی ویکسین بنانے کے دعوے کے بعد سنہری دھات کی قیمت میں کمی کا رجحان نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …