تازہ ترین خبریں
کراچی:گجرنالےمیں ڈوبنےوالےایک شخص کی لاش نکال لی گئی

کراچی:گجرنالےمیں ڈوبنےوالےایک شخص کی لاش نکال لی گئی

راچی کا گجر نالہ مزید 3 زندگیوں کو نگل گیا۔ جمعہ کو ہونے والی موسلا دھار بارش میں بہنے والے 3 افراد میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی ہے، جب کہ دیگر 2 کا تاحال پتا نہ چل سکا۔

امدادی ٹیموں کے مطابق برساتی ریلے میں لاپتا ہونے والوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔ ڈوبنے والوں میں باپ، بیٹا اور چچا شامل ہیں۔

ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے شہری انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا گیا۔ لوگ اپنی مدد آْپ کے تحت اپنے پیاروں کی تلاش میں لگے رہے۔

دوسری جانب گجر نالے میں بہنے والے ایک نوجوان کو لوگوں نے بچالیا۔ سما سے خصوصی گفتگو میں خوش قسمت نوجوان کا کہنا تھا کہ ڈوبنے کے بعد میں نے کلمہ پڑھ لیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں جمعہ کے روز ہونے والی بارش کے بعد اب ہفتہ کے روز بھی بيشتر مقامات پر نکاسی کا کام مکمل نہيں ہوسکا، جس کے باعث ٹريفک کی روانی متاثر ہے۔

شادمان ميں پانی اپارٹمنٹس ميں داخل ہونے کے بعد مکين جان بچانے کے ليے چھتوں پر چڑھ گئے۔ جب کہ گجر نالہ بپھرنے پر نالے کا پانی ایف سی ایریا کے سرکاری مکانات میں داخل ہوگیا تو کئی خاندان مسجد میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …