تازہ ترین خبریں
کیا آپ اس نوجوان کی اصل عمر بتا سکتے ہیں؟

کیا آپ اس نوجوان کی اصل عمر بتا سکتے ہیں؟

ہالینڈ: تصویر میں نظر آنے والے اس شخص کا نام ایڈسن برینڈاؤ ہے اور یہ ہالینڈ کا برازیلی نژاد شہری ہے۔ اگر صرف تصویر دیکھ کر اس کی عمر کے بارے میں اندازہ لگایا جائے تو وہ 20 سے 30 سال کے درمیان کہیں ہوگا۔ لیکن برینڈاؤ کی اصل عمر 53 سال ہے۔ جی ہاں! یہ دراصل ایک ادھیڑ عمر شخص ہے جو اپنی اصل عمر کے مقابلے میں واقعی بہت کم سن دکھائی دیتا ہے۔

پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہمارے لیے اس میں کوئی عجیب و غریب بات نہیں کیونکہ ہماری اداکارہ ماہ نور بلوچ بھی اگرچہ اس وقت 50 سال کی ہوچکی ہیں اور ماشاء اللہ سے نانی بھی بن چکی ہیں، مگر وہ اب تک ویسی کی ویسی ہی جوان دکھائی دیتی ہیں جیسی وہ آج سے پچیس تیس سال پہلے دکھائی دیتی تھیں۔

البتہ، برازیلی نژاد ایڈسن برینڈاؤ کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ ان کے کم عمر نظر آنے میں کچھ دخل تو اس جینیاتی وراثت کا ہے جو انہیں اپنے والدین سے ملی ہے، لیکن زیادہ بڑا کردار ان کی ذاتی کوششوں کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آج کے دن دنیا میں کیا کیا اہم واقعات پیش آئے ؟؟

آج کے دن دنیا میں کیا کیا اہم واقعات پیش آئے ؟؟

26 ستمبر ، 1932 – ہندوستان کے مہاتما گاندھی نے 6 دن اور 5 گھنٹے …