تازہ ترین خبریں
پنجاب کےکئی شہروں میں بارش،دریاؤں میں سیلابی صورتحال

پنجاب کےکئی شہروں میں بارش،دریاؤں میں سیلابی صورتحال

پنجاب اورسندھ کےکئی شہروں میں بارشوں کے بعد دریاؤں میں تغیانی اور سیلابی صورتحال ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منڈی بہاءالدین میں دریائےچناب میں ہیڈقادرآبادکےمقام پرپانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ قادرآبادکےمقام پرپانی کی آمد64ہزارکیوسک اوراخراج 46ہزارکیوسک ہے۔ دریاکےقریب آبادیوں کےافرادکوالرٹ رہنےکی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نےمزید بتایا ہےکہ بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں سلال ڈیم سے پانی چھوڑدیا ہے۔ دریائےچناب میں پانی کاریلہ داخل ہونےسےنچلے درجےکا سيلاب ہے۔مرالہ کےمقام پرپانی کی آمد ایک لاکھ 51 ہزارکیوسک ہے۔پانی کا اخراج ايک لاکھ 27 ہزار کیوسک ہے۔سیلابی ریلےکارخ خانکی ہیڈورکس کی طرف ہے۔

ریسکیوحکام کے مطابق دریائےچناب پرجاگوکلاں کےقریب فلڈریلیف کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق نئی گاج ندی میں طغیانی کے باعث سطح7فٹ ريکارڈکی گئی ہے۔ نئےانگئی،ہلیلی اورکندانی سمیت دیگرندی نالوں میں طغیانی ہے۔ 30سےزائدچھوٹےبڑےدیہات متاثر ہوئے ہیں اورعلاقہ مکینوں کوشدیدمشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …