تازہ ترین خبریں
سونے کے ذرات والا دنیا کا مہنگا ترین میٹھا سینڈوچ

سونے کے ذرات والا دنیا کا مہنگا ترین میٹھا سینڈوچ

لاہور(میڈیا 92نیوز/آن لائن)

سونے کے ذرات والا دنیا کا مہنگا ترین میٹھا سینڈوچ
سونے کے ذرات والا دنیا کا مہنگا ترین میٹھا سینڈوچشیئرٹویٹ

تصویر میں دنیا کا سب سے مہنگا میٹھا سینڈوچ نظر آرہا ہے جس کی قیمت 350 ڈالر یا 58 ہزار روپے ہے۔ فوٹو: فاکس نیوز

شکاگو: کیا آپ مونگ پھلی کے مکھن اور جیم سے بنے سینڈوچ کے لیے 350 ڈالر یا 58 ہزار روپے خرچ کرنا چاہیں گے؟

شکاگو کی پی بی اینڈ جے نے پی نٹ بٹر اور جیم سے بنا دنیا کا سب سے مہنگا سینڈوچ تیار کیا ہے جس کے لیے ایک روز قبل آرڈر دینا ہوتا ہے۔

سینڈوچ کو ’گولڈن گوز‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے قیمتی اجزا دنیا بھر سے منگوائے گئے ہیں۔ سینڈوچ بریڈ کے پورے ٹکڑے پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کا آٹا گوندھتے وقت اس میں سونے کے ذرات ملاجئے جاگے ہیں اور اس پر سونے کے ورق چڑھائے جاتے ہیں جسے خاص انداز میں کھانے کے قابل بنایا جاتا ہے۔

سونے کے ذرات والا دنیا کا مہنگا ترین میٹھا سینڈوچ

پھر دنیا کی عمدہ ترین سرخ و سفید کشمش کے بیج نکال کر اس کا جیم بنایا جاتا ہے۔ اس کے بعد کشمش میں دنیا کا مہنگا اور نایاب ترین شہد ڈالا جاتا ہے جسے مانوکا شہد کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس میں قدرتی طور پر تیار مونگ پھلی کا مکھن شامل کیا جاتا ہے۔

ریستوران انتظامیہ کے مطابق شہد اور ڈبل روٹی سب سے مہنگی اشیا ہیں۔ مانوکا شہد نیوزی لینڈ سے منگوایا جاتا ہے جس کی ایک پاؤ مقدار کی قیمت 371 ڈالر ہے۔ دوسری جانب ڈبل روٹی میں سونے کے ذرات شامل کرنا ایک اور مہنگا نسخہ ہے۔ سب سے سستا مونگ پھلی کا مکھن ہے جس کے ایک ڈبے کی قیمت صرف پانچ ڈالر ہے

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …