تازہ ترین خبریں
’دھواں‘ ڈرامے کے کرداروں کی یادگار تصویر وائرل

’دھواں‘ ڈرامے کے کرداروں کی یادگار تصویر وائرل

لاہور( میڈیا 92 نیوز) آن لائن

سجاد احمد کی ہدایت کاری میں 1994ء میں پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’ دھواں ‘ ڈراموں کی تاریخ کا وہ بہترین تخلیق ہے جسے لوگ آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں، اس ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ڈرامے کے نشر ہونے کے دوران سڑکوں پر سناٹا چھا جاتا تھا اور ہر طرف لوگ ٹی وی کے آگے بیٹھے نظر آتے تھے۔

Dhuwan Memories… Kindly Mention the Character names.#dhuwan #drama #patriotic #PTV #Pakistan #Police #love #Memories

Gepostet von Ashir Azeem am Freitag, 4. September 2020

نشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم میں عاشر عظیم اظہر کا کردار ادا کرتے ہیں اور اُن کے ساتھ نوید، واجد، داؤد اور حمید بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس ڈرامے میں سارہ، عظمیٰ اور سلمان جیسے کردار بھی تھے جنہوں نے اس ڈرامے کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

’دھواں‘ ڈرامے کے کرداروں کی یادگار تصویر وائرل

عاشر عظیم کے لکھے اس ڈرامے کو لوگ آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں حتیٰ کہ نہ صرف ڈرامہ بلکہ اس کے کرداروں کو ایک بار پھر سے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن حقیقی طور پر سب کرداروں کو ایک ساتھ دیکھنا ممکن تو نہیں لیکن ان سب کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

’دھواں‘ ڈرامے کے کرداروں کی یادگار تصویر وائرل

اشر عظیم کے فیس بک پیچ پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں داؤد (نبیل) کے علاوہ تمام مرکزی کردار موجود ہیں۔ نہ صرف مرکزی کردار بلکہ ڈرامے میں ولن (بزنس مین) کا کردار ادا کرنے والے نیئر اعجاز بھی موجود ہیں۔ اُن کے ہمراہ دیگر کردار بھی ہیں جوکہ عاشر عظیم کی ٹیم کے خلاف پیش پیش رہے۔

’دھواں‘ ڈرامے کے کرداروں کی یادگار تصویر وائرل

شیئر کردہ تصویر نے شائقین کو ایک بار پھر ماضی میں دھکیل دیا، سب نے اس تصویر کو دیکھنے کے بعد اس ڈرامہ کو پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ کا بہترین ڈرامہ قرار دیا۔

’دھواں‘ ڈرامے کے کرداروں کی یادگار تصویر وائرل

محمد حمزہ خان نے تصویر پر ردعمل میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر نے ایک بار پھر دھواں ڈرامے کی یادوں کو ذہن میں تازہ کردیا، مجھے اُمید ہے کہ ہمیں اس طرح کے مزید ڈرامے دیکھنے کو ملیں گے۔

’دھواں‘ ڈرامے کے کرداروں کی یادگار تصویر وائرل
آصف نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کاش کہ یہ وقت پھر سے لوٹ کر واپس آجائے۔

’دھواں‘ ڈرامے کے کرداروں کی یادگار تصویر وائرل

جتندر نامی صارف نے کہا کہ دھواں ڈرامہ میری زندگی کا ناقابل فراموش سیریل ہے، میں آج بھی اس ڈرامے کو دیکھنا پسند کرتا ہوں حتیٰ کہ یہ پورا ڈرامہ میرے موبائل میں بھی موجود ہے۔

’دھواں‘ ڈرامے کے کرداروں کی یادگار تصویر وائرل

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …