تازہ ترین خبریں
بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے

بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی اعلیٰ نسل ’’ہالاری‘‘ کی خوب مانگ ہے اس نسل کی گدھی کے دودھ کو صحت بخش اور کئی بیماریوں کا علاج تصور کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس دودھ کی فی لٹر قیمت 15 ہزار روپے ہے۔

ویڈیو دیکھیں

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں ہالاری نسل کے گدھوں کے باقاعدہ ڈیری فارم قائم کیے گئے ہیں جہاں اس نسل کی گدھی کا دودھ فروخت کیا جاتا ہے، اس دودھ کی افادیت اور طاقت ور اجزا پر مشتمل ہونے کے سبب لوگ دور دراز علاقوں سے خریدنے آتے ہیں۔ طلب زیادہ ہونے کے باعث اس دودھ کی قیمت بھی انتہائی زیادہ ہے۔

ویڈیو دیکھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے! بھارتیوں نے قیمت سن کر ڈیری فارم بنا لیے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے! بھارتیوں نے قیمت سن کر ڈیری فارم بنا لیے. دیکھئے خاص رپورٹ صرف میڈیا 92پر

Gepostet von M92.Web TV am Donnerstag, 17. September 2020

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی دودھ کی طرح گدھی کے دودھ میں بھی لیکٹوز زیادہ ہے جب کہ پروٹین اور چربی کم ہے، یہی وجہ ہے کہ اس دودھ کو وہ لوگ بھی استعمال کرسکتے ہیں جنہیں گائے کے دودھ سے الرجی ہو تاہم یہ دودھ جلد پھٹ جاتا ہے اور اس سے پنیر نہیں بنایا جا سکتا۔

واضح رہے کہ زیادہ تر ممالک میں گدھوں کو باربرداری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، چین میں دوائیاں بنانے اور فرنیچر میں گدھے کی کھالوں کا استعمال کیا جاتا ہے جب کہ یورپی ممالک میں کاسمیٹک کی اشیاء بنائی جاتی ہیں لیکن پہلی بار کسی ملک میں گدھی کے دودھ کے لیے ڈیری فارم بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن A کی سورس رپورٹ، اور نشاندھی پر اسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاروائی

محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن A کی سورس رپورٹ، اور نشاندھی پر اسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاروائی

لاہور (میڈیا 92نیوز آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن A کی سورس رپورٹ ،اور …