وزارت داخلہ کی 5 ہزار 807 افراد کو بلیک لسٹ سے نکالنے کی سفارش

وزارت داخلہ کی 5 ہزار 807 افراد کو بلیک لسٹ سے نکالنے کی سفارش

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے بلیک لسٹ میں سے 5 ہزار 807 افراد کو نکالنے کی سفارش کی ہے۔

میڈیا 92 کے مطابق وزارت داخلہ کا بلیک لسٹ پاسپورٹس کے حوالے سے اہم اقدام سامنے آیا ہے، جائزہ کمیٹی نے بلیک لسٹ کیٹیگری بی میں سے 5 ہزار 8 سو 7 افراد نکالنے کی سفارش کردی ہے، بلیک لسٹ میں مجموعی طور پر 42 ہزار 7 سو 25 افراد موجود ہیں، اور بلیک لسٹ سے افراد کو نکالنے کا فیصلہ تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت سے کیا گیا۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ کی جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ پاسپورٹ اورامیگریشن ڈائریکٹوریٹ شہریوں کی سہولت کے ہر ممکن اقدامات کرے، جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں میرٹ پر بلیک لسٹ قرار دئیے گئے افراد کا نام نکالنے پر غور کیا جائے گا۔
جائزہ کی ہدایت پر کمیٹی کا اجلاس سال میں 2 بار باقائدگی سے منعقد ہوگا، جائزہ کمیٹی میں بلیک لسٹ قرار دئیے گئے افراد کا نام نکالنے کے لیے متعلقہ اداروں سے مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

لائیو: کراچی میں مسکن چورنگی پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

لائیو: کراچی میں مسکن چورنگی پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

کراچی: گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکےکے نتیجے میں تین افراد جاں …