تازہ ترین خبریں
جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران سید لاپتا

جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران سید لاپتا

کراچی: جیو نیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران سید لاپتا ہو گئے۔

جیو نیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران سید کی اہلیہ کے مطابق 14 گھنٹے گزرگئے لیکن علی عمران سید کا کچھ پتا نہیں لگایا جاسکا، گھر سے کہہ کر گئے تھے آدھے گھنٹے میں آرہا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ علی عمران گھر سے قریبی بیکری تک گئے تھے واپس نہیں آئے ہیں۔

علی عمران سید کے بھائی طالب رضوی نے بتایا کہ علی عمران گزشتہ روز شام 7 سے 8 کے درمیان گھر سے نکلے تھے اور کافی دیر کے بعد بھی واپس نہیں آئے تو تلاش شروع کی گئی جب کہ علی عمران موبائل فون بھی گھر چھوڑ گئے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ علی عمران سید کی گمشدگی سے کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ایسٹ کو آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ ان کی گمشدگی سے متعلق سچل تھانے میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

دوسری جانب ایس ایچ او سچل تھانہ ہارون کورائی نے جیونیوز کو بتایا کہ واقعہ کی درخواست موصول ہوگئی ہے، جائے وقوعہ کا معائنہ اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں اس طرح کا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا، شواہد اکٹھے کرکے کیس کو حل کرنے کی کوشش کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں

خواتین چہل قدمی کو معمول بنائیں اور بلڈ پریشر سے نجات پائیں

خواتین چہل قدمی کو معمول بنائیں اور بلڈ پریشر سے نجات پائیں

(میڈیا92نیوز)ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو خواتین روزانہ نصف گھنٹے پیدل چلتی …