واجد ضیاء سمیت 20 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری

واجد ضیاء سمیت 20 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری

اسلام آ باد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہائی پاور بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف سروس گروپوں سے تعلق رکھنے والے گریڈ 21 کے افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔

ذ رائع کے مطابق گریڈ 21کے بیس افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی جن کی ترقی کا باضابطہ نو ٹیفکیشن اگلے ہفتے کیا جائے گا۔

پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے 10 افسروں کو ترقی دی گئی جن میں چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر، ایڈیشنل سیکرٹری ذو الفقار حیدر، چیف سیکرٹری کے پی کاظم نیاز اور دیگر افسران شامل ہیں۔

پولیس سروس کے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو بھی ترقی دی گئی ہے جب کہ فارن سروس کے 4 کسٹم سروس کے 2 ، ان لینڈ ریونیو سروس کے 2 اور پا کستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے ایک افسر کو ترقی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

سال 2020 میں لاکھوں افراد موسمیاتی شدت کی باعث نقل مکانی پرمجبور،رپورٹ

سال 2020 میں لاکھوں افراد موسمیاتی شدت کی باعث نقل مکانی پرمجبور،رپورٹ

(میڈیا92نیوز)پاکستان میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا اور کراچی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں …