بیٹی کی شادی پر ساڑھے 10 ارب روپے خرچ کرنے والا تاجر دیوالیہ ہوگیا

بیٹی کی شادی پر ساڑھے 10 ارب روپے خرچ کرنے والا تاجر دیوالیہ ہوگیا

بھارت کے ‘اسٹیل کِنگ’ کہلانے والے لکشمی مِتل کے بھائی اور لندن کے معروف بھارتی نژاد تاجر پرمود متل دیوالیہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لندن کی ایک عدالت نے پرمود متل کو دیوالیہ قرار دیا ہے جب کہ وہ 130 ملین برطانوی پاؤنڈز کے مقروض بھی ہیں۔

خیال رہے کہ دیوالیہ ہونے والے پرومود متل نے 2013 میں اپنی بیٹی کی شادی میں 50 ملین پاؤنڈ (آج کے تقریباً ساڑھے 10 ارب پاکستانی روپے) سے زائد خرچ کیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پرمود متل بھاری قرض میں اس وقت پھنسے جب انہوں نے 14سال قبل ایک بوسنیائی کمپنی کے قرضے کے لیے ضمانت دی تھی تاہم وہ کمپنی 166 ملین ڈالر کا قرض اداکرنے میں ناکام رہی۔

پر مود متل کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے والد کا 170 ملین پاؤنڈ کا قرض بھی اداکرنا ہے جب کہ ان کے ذمہ ان کی اہلیہ اور بیٹے کا قرض بھی واجب الادا ہے۔

انہوں نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کی کوئی ذاتی آمدنی نہیں ہے جب کہ اہلیہ مالی طور پر خود مختار ہیں، دونوں کا الگ بینک اکاؤنٹ ہے اور انہیں اہلیہ کی آمدنی اور اثاثوں کے بارے میں بھی زیادہ نہیں معلوم ۔

رپورٹ کے مطابق پرمود متل کی کل اثاثوں کی مالیت اس وقت صرف ایک لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ ہے جب کہ انہیں اپنے قرضوں پر بڑی رقم سود کی مد میں بھی ادا کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سجل اوراحد رضا میرکا فوٹوشوٹ مداحوں کوبھا گیا

سجل اوراحد رضا میرکا فوٹوشوٹ مداحوں کوبھا گیا

(میڈیا92نیوز)دلکش اداکارہ سجل علی اوراداکاراحد رضا میرکے فوٹوشوٹ پرمداح سوشل میڈیا پرخوب چرچے کررہے ہیں۔ …