تازہ ترین خبریں
کراچی: اسلحہ دکھا کر شہری کو دھمکیاں دینے والا پولیس اہلکار گرفتار

کراچی: اسلحہ دکھا کر شہری کو دھمکیاں دینے والا پولیس اہلکار گرفتار

کراچی کے علاقے کھارادر میں اسلحہ دکھا کر شہری کو دھمکیاں دینے والے اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کھارادر میں پولیس اہلکار اور بریانی کی دکان کے مالک کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اہلکار نے دکان کے مالک کے ساتھ گالم گلوچ کی۔

یہ خبریں بھی پڑھیں
لاہور: فارن منسٹری کیمپ آفس میں ڈاکٹر سے بدسلوکی کرنیوالے پولیس اہلکار گرفتار
لاہور: ڈی آئی جی پر حملہ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار
پابندی کے باوجود گٹکا بناکر فروخت کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار
واقعے کی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوئی ہے جس میں پولیس اہلکار نے یونیفارم کی شرٹ اتاری ہوئی ہے اور اسلحہ لہرا کر دکاندار کو دھمکیاں دے رہا ہے، دکاندار نے ویڈیو میں پولیس کے اعلیٰ افسران کے خلاف بھی نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

واقعے سے متعلق ایس پی سٹی سمیر نور کا کہنا ہے کہ شہری عابد کی مدعیت میں اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس پی سٹی سمیر نور نے کہا کہ محکمے میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ناقابل برداشت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

توہین عدالت :ڈی سی ،سی سی پی او لاہور ایک بار پھر طلب

پنجاب بار الیکشن، احاطہ لاہور ہائیکورٹ پولنگ سٹیشن قرار دے دیا گیا

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے لئے الیکشن کمشنر و …