پشاور دھماکہ ، مدرسے کے ہی ایک طالبعلم کو گرفتار کر لیا گیا ، ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی

پشاور دھماکہ ، مدرسے کے ہی ایک طالبعلم کو گرفتار کر لیا گیا ، ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی

پشاور(میڈیا92نیوز) دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جب کہ مدرسے ہی کے ایک طالب علم کو گرفتار حراست میں لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیر کالونی میں واقع مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی تفتیش جاری ہے۔ تحقیقاتی ٹیم میں کاو¿نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔مدرسے میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس کے تحت دھماکے سے قبل دہشتگردوں نے مدرسے اور درس و تدریس کے لئے آنے والے طلبا کی ریکی کی، مدرسے کے طلبا کا ریکارڈ اور ان کے کوائف کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے جب کہ مدرسے میں زیر تعلیم ایک طالبعلم کو بھی حراست لیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔ اس کے علاوہ بارودی مواد سے بھرا بیگ مدرسے میں رکھنے والے مشتبہ شخص کے حوالے سے بھی عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں۔دوسری جانب پولیس نے دیر کالونی اور اس سے ملحقہ آبادی میں سرچ آپریشن کیا ہے ، جس میں ایلیٹ فورس، ریپڈ رسپانس فورس، کے نائن یونٹ، لیڈیز پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے جوانوں نے حصہ لیا، خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کئے گئے اس آپریشن کے دوران 55 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کے دوران غیر قانونی اسلحہ اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور منصور امان نے کہا ہے کہ گرفتار مشتبہ افراد سے تفتیش کے لئے سپیشل انٹاروگیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور ضلع بھر میں انٹلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سرچ آپریشن کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔ عید میلادالنبیﷺ کے پرامن انعقاد کی خاطر خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سجل اوراحد رضا میرکا فوٹوشوٹ مداحوں کوبھا گیا

سجل اوراحد رضا میرکا فوٹوشوٹ مداحوں کوبھا گیا

(میڈیا92نیوز)دلکش اداکارہ سجل علی اوراداکاراحد رضا میرکے فوٹوشوٹ پرمداح سوشل میڈیا پرخوب چرچے کررہے ہیں۔ …