تازہ ترین خبریں
سونا بھی سستا ہو گیا

سونا بھی سستا ہو گیا

کراچی (میڈیا92نیوز )گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے تاہم اب ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، بدھ کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1250 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 250 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قدر ایک ہزار 71 روپے کم ہو کر 97 ہزار 94 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 9 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 894 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چیف سیکرٹری نے آٹے کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کا نوٹس لے لیا

چیف سیکرٹری نے آٹے کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کا نوٹس لے لیا

لاہور(میڈیا 92 نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیرصدارت پرائس کنٹرول اقدامات کا …