کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی، 24 گھنٹے میں 20 افراد جاں بحق

کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی، 24 گھنٹے میں 20 افراد جاں بحق

(میڈیا92نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1078 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 186 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد برھ کر 11 ہزار 864 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 13 ہزار 527 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 795 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 238، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 831، خیبرپختونخوا 39 ہزار 361، اسلام آباد میں 19 ہزار 594، بلوچستان میں 15 ہزار 887 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 46 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 229 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی نژاد جرمن سائنسداں میکس پلانک سوسائٹی کی نائب صدر منتخب

پاکستانی نژاد جرمن سائنسداں میکس پلانک سوسائٹی کی نائب صدر منتخب

(میڈیا92نیوز) پاکستانی نژاد جرمن ماہرِ جینیات آصفہ اختر کو جرمنی کی مشہور میکس پلانک یونیورسٹی …