تازہ ترین خبریں
حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا اختیار کسی ادارے کو نہیں، مریم نواز

حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا اختیار کسی ادارے کو نہیں، مریم نواز

اسکردو:

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا اختیار کسی ادارے یا شخص کو نہیں صرف عوام کو ہے۔

اسکردو میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں عوام کی آواز بن کر یہاں آئی ہوں، آپ کا ہر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کروں گی، پاکستان کی سیاست اب بدل گئی، وام کےنمائندے مار کھاتے ہیں لیکن خدمت سے پیچھے نہیں ہٹتے، ووٹ کا حق صرف ان کا ہے جو لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا اختیار کسی ادارے یا شخص کو نہیں صرف عوام کو ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک جعلی وزیراعظم صوبہ گلگت بلتستان کااعلان کرکے چلے گئے، گلگت بلتستان پر جب میٹنگ ہورہی تھی وزیراعظم ساتھ والے کمرے میں بیٹھے تھے، جعلی وزیر اعظم جھوٹے وعدے کرتا آیا ہے، کیا 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ پورا ہوا یا 9 دن میں ملک ٹھیک ہوا؟ لوگ پریشان اور حکومت سے تنگ آچکے ہیں، جعلی وزیراعظم کو یہ نہیں معلوم کہ عوام کس طرح بھوک سے مر رہے ہیں۔ یہ وزیراعظم نوکری کر رہا ہے اس کو اپنے حق کا بھی نہیں پتا،جو انسان اپنی عزت کی پرواہ نہیں کرتا وہ آپ کی عزت کا کیا خیال کرے گا۔

(ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ منہ پر ہاتھ پھیرنے والوں کی پریشانی بلاوجہ نہیں ہے، عمران خان جانے والے ہیں، ان کو گھر بھیجنا ہوگا، گلگت بلتستان سے موجودہ حکومت کا صفایا کرنا ہے، ووٹ چوروں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، منہ پر ہاتھ پھیر کر دھمکیاں دینے والا اب جانے والا ہے، ووٹ چوری کی کوشش کی تو تمہارا تماشا پوری دنیا دیکھے گی۔ پاک فوج کی دل سے قدر کرتے ہیں، پاک فوج کی جگہ سرحدوں پر ہے پولنگ اسٹیشنوں پر نہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز گلگت بلتستا کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں آج پہنچی ہیں، ان کے ہمراہ شوہر کیپٹن (ر) صفدر، سینئرپارٹی رہنما پرویزرشید، نہال ہاشمی اورترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب بھی ہیں، مریم نواز اور دیگر لیگی رہنما 7 روزہ الیکشن مہم کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں انتخابی جلسوں اور پارٹی میٹنگز میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو آڈٹ کے لئے سلیکٹ کرنے کے نوٹس معطل

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو آڈٹ کے لئے سلیکٹ کرنے کے نوٹس معطل

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی طرف سے پی …