اورنج ٹرین کو نظر لگ گئی

اورنج ٹرین کو نظر لگ گئی

شالیمار روڈ پر اورنج لائن ٹرین کے سٹیشن سے ملحقہ لوہے کا پلر گر گیا۔

سیف سٹی اور ٹریفک پولیس کی غفلت کے باعث ایک افسوسناک واقع رونما ، اورنج لائن ٹرین کا ہائٹ سیفٹی پلر کنٹینر کے ٹکرانے سے گر گیا،

لاہور میں 11 بجے سے پہلے ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر پابندی ہونے کے باوجود بھی کنٹینر ٹریلر شہر میں داخل ہو گیا اور 20 میٹر لمبے سیفٹی پلر سے جا ٹکرایا

جس کے نتیجہ میں پلر نیچے گر گیا اور 2 گاڑیاں اسکی زد میں آکر مکمل طور پر تباہی ہوگئ، 3 افراد زخمی ہو گے ، زخمیوں میں ایک عورت اور بچہ بھی شامل ہے

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار۔ہونے میں کامیاب ہو گیا

یاد رہے اورنج ٹرین منصوبہ ہے جسکو مکمل ہونے میں 5 سال کا وقت لگا اور کچھ روز پہلے 25 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسکا افتتاح کیا ہے

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کے پلر گرنے سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر رہی۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا نے چین پر نئی ویزا پابندیاں عائد کردیں

امریکا نے چین پر نئی ویزا پابندیاں عائد کردیں

(میڈیا92نیوز)امریکا نے چین سے متعلق نئی ویزا پابندیاں متعارف کروادی ہیں جنھیں چینی وزارت خارجہ …