بھارتی بچہ کم عمر ترین کمپیوٹر پروگرامر بن گیا

بھارتی بچہ کم عمر ترین کمپیوٹر پروگرامر بن گیا

احمد آباد( میڈیا92نیوز) بھارتی شہر احمد آباد سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ طالبعلم نے پیتھون پروگرامنگ لینگویج امتحان پاس کرکے دنیا کے کم عمر ترین کمپیوٹر پروگرامر ہونے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، بھارتی میڈیا کے مطابق کلاس 2 کے طالبعلم ارحم نے مائیکروسوفٹ سرٹیفیکیشن کا امتحان بھوپال شہر کے پیئرسن وی یو ای ٹیسٹ سینٹر سے پاس کیا۔ ارحم تلسانیا کا انٹرویو میں کہنا تھا میرے والد نے مجھے کوڈنگ کی تعلیم دی، جب میں 2 سال کا تھا تب میں نے ٹیبلیٹ استعمال کرنا شروع کیا اور 3 سال کی عمر میں میں نے آئی او ایس اور ونڈوز کے ساتھ گیجٹ خریدے ، بعد میں مجھے معلوم ہوا میرے والد پیتھون میں کام کر رہے تھے ۔ جس وقت مجھے پیتھون سے سرٹیفکیٹ ملا اس وقت میں شارٹ گیمز تیار کررہا تھا، کچھ وقت بعد انہوں نے مجھ سے میرے کام کے کچھ ثبوت مانگے اورکچھ ماہ بعد میرا کام منظور کرلیا گیا اور مجھے گنیز ورلڈ ریکارڈ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ارحم بڑے ہوکر بزنس انٹرپرینیور بنناچاہتے ہیں تاکہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

سخت ذہنی دباؤ کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے کا فیصلہ

سخت ذہنی دباؤ کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے کا فیصلہ

(میڈیا92نیوز)قومی کھلاڑیوں نے سخت ذہنی دباؤ اور مشکل ترین حالات کے باوجود نیوزی لینڈ کا …