توہین مذہب ، امیتابھ بچن کیخلاف مقدمہ درج

توہین مذہب ، امیتابھ بچن کیخلاف مقدمہ درج

نئی دہلی (میڈیا92نیوز)بالی ووڈ میگا سٹار امیتابھ بچن کے خلاف بی جے پی کی ریاستی اسمبلی کے رکن کی درخواست پر توہین مذہب کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ریاست مہاراشٹر اسمبلی کے بی جے پی رکن ابھیمنیو پوار نے ضلع لاتور میں امیتابھ بچن اور ان کا گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ چلانے والے ٹی وی چینل ’سونی انٹرٹینمنٹ‘ کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ دائر کر ایا۔ابھی منیو پوار نے امیتابھ بچن پر اپنے گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، تاحال پولیس نے امیتابھ بچن یا سونی انٹرٹینمنٹ چینل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی نژاد جرمن سائنسداں میکس پلانک سوسائٹی کی نائب صدر منتخب

پاکستانی نژاد جرمن سائنسداں میکس پلانک سوسائٹی کی نائب صدر منتخب

(میڈیا92نیوز) پاکستانی نژاد جرمن ماہرِ جینیات آصفہ اختر کو جرمنی کی مشہور میکس پلانک یونیورسٹی …