سعودی عرب میں بم دھماکا، 4 زخمی

سعودی عرب میں بم دھماکا، 4 زخمی

(میڈیا92نیوز)جدہ: سعودی عرب میں جنگ عظیم اوّل کے خاتمے کی مناسبت سے غیر مسلم کے مختص قبرستان میں ہونے والی یادگاری تقریب پر بم دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی یادگار تقریب میں بارود سے بھری کار ٹکرانے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس تقریب میں یورپی سفارتکاروں سمیت متعدد ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔
سعودی حکام نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور سعودی سرکاری میڈیا نے بھی اس کی اطلاع نہیں دی ہے جب کہ آج ہی خادمین حریمین شریفین شاہ سلمان قوم سے اپنے سالانہ خطاب میں آنے والے برس کے لئے پالیسی پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ جنگ عظیم اوّل کے خاتمے کی مناسبت سے کئی ممالک میں یادگاری تقریبات منعقد کی گئی ہیں جب کہ خصوصی تقریب کا انعقاد پیرس میں کیا گیا جس میں فرانسیسی صدر عمانیول میکرون نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

سال 2020 میں لاکھوں افراد موسمیاتی شدت کی باعث نقل مکانی پرمجبور،رپورٹ

سال 2020 میں لاکھوں افراد موسمیاتی شدت کی باعث نقل مکانی پرمجبور،رپورٹ

(میڈیا92نیوز)پاکستان میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا اور کراچی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں …