تازہ ترین خبریں
پولیس کے 17، محکمہ تعمیرات و مواصلات کے 18 افسر تبدیل

پولیس کے 17، محکمہ تعمیرات و مواصلات کے 18 افسر تبدیل

لاہور(میڈیا92نیوز) آ ئی جی پنجا ب پو لیس نے 2 ایس پی اور 15 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔احکامات کے مطابق اکرم خان نیازی ایس پی انویسٹی گیشن راجن پور،سردار ماورتھن خان کا ایس پی سکیورٹی لاہور تعینات،ایس ڈی پی او کہروڑ پکا کی خدمات سپیشل برانچ پنجاب کے سپرد،فاروق احمد خان ایس ڈی پی او مظفرگڑھ ،خالد محمود ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرحافظ آباد،ریاض احمد ایس ڈی پی او سلانوالی ،محمد عثمان ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر میانوالی تعینات ،ڈی ایس پی حسن دانیال کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب،ڈی ایس پی بابر انور کی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آبادکے سپرد،محمد طاہر ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جھنگ،طاہر مقصود ایس ڈی پی او سول لائینز فیصل آباد،ناصر محمود خان ایس ڈی پی او گلبرگ فیصل آباد،طارق ملک ایس ڈی پی او فیکٹری ایریا فیصل آباد،محمد وسیم ایس ڈی پی او میلسی ضلع وہاڑی مقرر ،ڈی ایس پی نعیم عباس کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد،ڈی ایس پی مظفر گڑھ غلام اصغر کو سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم،عمران مشتاق ملک ڈی ایس پی تھری ایس پی یو پنجاب مقررکیا گیا ہے۔دریں اثناحکومت پنجاب نے ایک بار پھر متعدد ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صوبائی حکومت ننکانہ صاحب، پاک پتن،جھنگ،راجن پور، لیہ، حافظ آباد اور بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنرز کی تبدیلی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔اس ضمن میں متعدد افسروں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ جن میں نعمان یوسف ، ظہور حسین ، عاصم جاوید کے نام قابل ذکر ہیں۔حکومت پنجاب نے 8صوبائی اداروں کے ہزاروں کنٹریکٹ اور یومیہ اجرت ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے تجاویز طلب کر لیں۔ صوبائی محکمہ تعمیرات و مواصلات میں مجموعی طور پر 18افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ تبدیل کئے جانے والوں میں گریڈ19 کے 15 اور گریڈ18کے 3 آفیسرز شامل ہیں۔ احکامات کے مطابق گریڈ 19 کے افسروں میں سے جمیل احمد بسرا چیف انجینئر نارتھ زون سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل راولپنڈی ، شہزاد حسین کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ ایم اینڈ ار سرکل لاہور، وقار احمد شعیب کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل ڈی جی خان ، اعجاز احمد کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے سرکل لاہور، یونس علی کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے سرکل نمبر دو فیصل آباد، اشفاق حسین شاہ کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ ایم اینڈ آر سرکل فیصل آباد، سید ارشاد رضا کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل نمبر دو گوجرانوالہ، خالد حفیظ کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ ایم اینڈ آر سرکل راولپنڈی، شفیق الرحمن کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل نمبر دو لاہور، طاہر محمود انجم کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے سرکل نمبر دو راولپنڈی، شوکت محبوب کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے ایم اینڈ ار سرکل راولپنڈی، محمد نوار کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے سرکل نمبر ایک گوجرانوالہ، سید شفقت حسین بخاری کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے سرکل سرگودھا،ثاقب نثار کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل نمبر دو راولپنڈی ،حافظ جاسید اقبال کو چیف انجینئر پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نارتھ زون لاہور تعینات کر دیا گیاہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے افسروں میں سے نور اقبال کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے مکینیکل سرکل ، محمد اکبر درانی کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ ایم اینڈ آر سرکل ملتان ، محمد طاہر کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ادھر وزارت ریلوے نے گریڈ 19اور 20 کے محمد یوسف کو چیف مکینکل انجینئر کیرج، راحت مرزا کو چیف مکینیکل انجینئر لوکو ،عبدالمالک کو ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل ، محمد غفران خان کو ڈپٹی چیف مکینیکل انجینئر ڈیزل لگا دیا ہے اور اطہر ریاض کو ڈپٹی ڈی ایس ملتان اور سید حسن طاہر بخاری کو پی ایم او اسیس کا چارج دے دیا ہے۔ جبکہ گریڈ17اور گریڈ18 ڈویڑنل انجینئر ملتان ناصر حنیف کو ڈویڑنل انجینئر سکھر انکے پیش رو غلام قادر کو مینجنگ ڈائریکٹر کیرج فیکٹری سکھر ،اسسٹنٹ انجینئر بہاولپور سکندر عباس کو اسسٹنٹ انجینئر خانیوال،اسسٹنٹ انجینئر پراپرٹی اینڈ ملتان عبدالرزاق کواسسٹنٹ انجینئر بہاولپور،اسسٹنٹ انجینئر ریل کاپ رائیونڈ محمد جاوید کو اسسٹنٹ انجینئر پراپرٹی اینڈ پشاور اور اسسٹنٹ انجینئر عدنان احمد کواسسٹنٹ انجینئر نوشہرہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواتین چہل قدمی کو معمول بنائیں اور بلڈ پریشر سے نجات پائیں

خواتین چہل قدمی کو معمول بنائیں اور بلڈ پریشر سے نجات پائیں

(میڈیا92نیوز)ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو خواتین روزانہ نصف گھنٹے پیدل چلتی …