تازہ ترین خبریں
چڑیا گھر :سفید ٹائیگر کے ہاں تین بچوں کی پیدائش

چڑیا گھر :سفید ٹائیگر کے ہاں تین بچوں کی پیدائش

لاہور (میڈیا92نیوز)لاہورچڑیا گھرمیں 15 سال بعد سفید ٹائیگر کے ہاں تین بچوں کی پیدائش، تین بچوں کوجنم دینی والی سفید ٹائیگریس نے اپنے بچوں کوقبول نہیں کیا جس کی وجہ سے اسے مصنوعی طریقے سے خوراک دی جارہی ہے۔ چڑیاگھرانتظامیہ کے مطابق سفیدٹائیگر کے تینوں بچے صحت مند ہیں۔ نئے مہمانوں کی آمد سے ٹائیگرزکی تعداد 10 ہوگئی ہے ان میں پانچ سفید ٹائیگر نراورمادہ ہیں،3 نوزائیدہ بچے جبکہ دو براؤن ٹائیگرہیں۔ چڑیا گھرکی ڈپٹی ڈائریکٹرکرن سلیم نے بتایا کہ سفید ٹائیگرالگ سے کوئی نسل نہیں ہے بلکہ براؤن ٹائیگراورٹائیگریس کے جین میں تبدیلی سے بچے سفید پیداہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواتین چہل قدمی کو معمول بنائیں اور بلڈ پریشر سے نجات پائیں

خواتین چہل قدمی کو معمول بنائیں اور بلڈ پریشر سے نجات پائیں

(میڈیا92نیوز)ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو خواتین روزانہ نصف گھنٹے پیدل چلتی …