کوئٹہ میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (میڈیا92نیوز)کوئٹہ اور اس کے مضافات میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں آج صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 7 بج کر57 منٹ پر آیا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکزکوئٹہ سے 38 کلومیٹر مغرب میں تھا،زلزلے کے جھٹکے پشین ،ہرنائی،زیارت،بوستان،مستونگ میں بھی محسوس کئے گئے۔جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں

گوشت نہیں کھائیں گے، تو ہڈی تڑوا بیٹھیں گے!

گوشت نہیں کھائیں گے، تو ہڈی تڑوا بیٹھیں گے!

(میڈیا92نیوز) اگر آپ گوشت کھانا بالکل ترک کردیں گے تو اس سے ہڈیاں نرم پڑسکتی …