شہر لاہور میں غیرقانونی کمرشل تعمیرات، محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کردی

شہر لاہور میں غیرقانونی کمرشل تعمیرات، محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کردی

(میڈیا92نیوز)ایل ڈی اے کے 50 افسر وں کو 18نومبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا،
شاہ نور سٹوڈیو،سبزہ زار اور سکیم موڑ کے علاقہ میں ایل ڈی اے افسروں کی ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات ہوئیں
محکمہ اینٹی کرپشن نے شاہ نور سٹوڈیو،سبزہ زار اور سکیم موڑ کے علاقہ میں ایل ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے معاملے پرایل ڈی اے افسران کو 50 سے زائد تعمیرات کے ریکارڈ سمیت18نومبر کو طلب کرلیا ہے۔
سبزہ زار سکیم کے پلاٹ نمبر 38سی پر تعمیر ہونے والے شادی ہال، سکیم موڑ مسلم بلاک میں 8دکانوں کی تعمیر،شاہ نور سٹوڈیو کے سامنے حالیہ کمرشل تعمیرات کا ریکارڈ بھی منگوا لیا گیا ہے۔
علامہ اقبال ٹاؤن آصف بلاک کی پراپرٹی نمبر9،کشمیربلاک کی پراپرٹی نمبر610 ،عمربلاک کی پراپرٹی نمبر370 اور692، پاک بلاک کی پراپرٹی نمبر476 ،چناب بلاک کی پراپرٹی نمبر 51سمیت حال ہی میں ہونے والی 50کمرشل تعمیرات کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
اینٹی کرپشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ہارون سکندر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون کو ریکارڈ سمیت اٹھارہ نومبر کو صبح دس بجے کنال برگ سوسائٹی میں واقع دفتر میں طلب کرلیا ہے۔
اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کرکے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا سے بچاؤ کےلیے مہنگا ماسک، قیمت 15 لاکھ روپے!

کورونا سے بچاؤ کےلیے مہنگا ماسک، قیمت 15 لاکھ روپے!

(میڈیا92نیوز)جاپان کی ایک کمپنی نے کورونا وائرس سے بچنے کےلیے بہت ہی خاص قسم کا …