لیسکو کو لینے کے دینے پڑ گئےلاہوریوں نے لاکھوں روپے کی بجلی لیسکو کو فروخت کرنا شروع کر دی۔

لیسکو کو لینے کے دینے پڑ گئےلاہوریوں نے لاکھوں روپے کی بجلی لیسکو کو فروخت کرنا شروع کر دی۔

(میڈیا92نیوز)دو ہزار انہتر صارفین کو بجلی کی پیداوار کا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت لاہوریوں نے لاکھوں روپے کی بجلی لیسکو کو فروخت کرنا شروع کر دی ہے
نیپرا نے لیسکو کے دو ہزار انہتر صارفین کو بجلی کی پیداوار کا لائسنس جاری کر دیا ہے
کمپنی نے ایک ہزار چار سو سترہ صارفین کو نیٹ میٹرنگ کے کنکشن فراہم کر دیئے ہیں
ایک ہزار دو سو چونتیس صارفین کوبلنگ کی سہولت دیدی گئی ہے۔
لیسکو نے چھتیس ہزار میگاواٹ بجلی کی خریداری شروع کر دی ہے، نیٹ میٹرنگ کے حامل صارفین سے لاکھوں روپے کی بجلی خرید لی گئی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ لیسکو بشارت مجید کا کہنا ہے کہ تین ماہ تک مسلسل ایکسپورٹ کرنے والے صارفین کو چیک دیدیا جاتا ہے، لیسکو میں سولر پینلز کی مدد سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنوبی کوریا میں بھی ڈرون ٹیکسی کی کامیاب پروازیں

جنوبی کوریا میں بھی ڈرون ٹیکسی کی کامیاب پروازیں

(میڈیا92نیوز) مسافروں کو پرہجوم شہروں میں ایک سے دوسری جگہ لے جانے والی اپنی اہم …