گلگت بلتستان الیکشن؛ بلاول بھٹو کا نتائج کے خلاف احتجاج کا اعلان

گلگت بلتستان الیکشن؛ بلاول بھٹو کا نتائج کے خلاف احتجاج کا اعلان

کراچی: (میڈیا92نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے گلگت بلتستان الیکشن میں نتائج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

گلگت میں آر او آفس کے سامنے انتخابی نتائج کے خلاف پیپلز پارٹی کے مظاہرین سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، ووٹ کا تحفظ کرنے والوں نے حکومت کا ساتھ دے کر اپوزیشن کو مات دی ، ان کو پتہ تھا پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں صفر ہے ، پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے لوگوں پر دباوَ ڈالا گیا، انہیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوجانے کے پیغامات دیئے گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کو متنازع نہیں ہونے دیں گے، ہم اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں گے، احتجاج جاری رکھیں گے ،ہم پر عوام کی طرف سے دباوَ ہے، سارے دروازے بند نہ کریں، حق نہ ملا تو ہمارا رخ اسلام آباد کی طرف ہو گا، ہمیں سخت پوزیشن لینے پر مجبور نہ کیا جائے۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے گلگت بلتستان میں انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے الیکشن چوری ہوئے ہیں، میں ابھی تھوڑی دیرمیں گلگت بلتستان کے عوام کے احتجاج میں شرکت کے لئے جارہا ہوں۔

واضح رہے کہ بلتستان کے انتخابات میں تحریک انصاف 9 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پیپلز پارٹی 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور (ن) لیگ دو نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 7 نشستوں پر آزاد امیدوار فتح یاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

سجل اوراحد رضا میرکا فوٹوشوٹ مداحوں کوبھا گیا

سجل اوراحد رضا میرکا فوٹوشوٹ مداحوں کوبھا گیا

(میڈیا92نیوز)دلکش اداکارہ سجل علی اوراداکاراحد رضا میرکے فوٹوشوٹ پرمداح سوشل میڈیا پرخوب چرچے کررہے ہیں۔ …