بھارتی پولیس اہلکارکو ’گبرسنگھ‘ بننا مہنگا پڑگیا

بھارتی پولیس اہلکارکو ’گبرسنگھ‘ بننا مہنگا پڑگیا

بھوپال: (میڈیا92نیوز) بھارتی ہولیس اہلکارکو ڈیوٹی کے دوران گبرسنگھ بننا مہنگا پڑگیا۔

بالی ووڈ کی مشہورومعروف فلم ’شعلے‘ میں امجد خان کے مشہورڈائیلاگ سے کون واقف نہیں، لیکن اس ڈائیلاگ کو بھارتی پولیس افسرنے اپنی ڈیوٹی کے دوران بول کرخود کے لیے مشکلات کھڑی کرلیں۔

بھوپال کے قریب ضلع جابوا میں گشت کرتے ہوئے فلم شعلے کا نعرہ لگانے والے کلیان پورہ پولیس اسٹیشن کے انچارج کی وڈیووائرل ہوگئی جواسپیکرپر فلم شعلے کا مشہور ڈائیلاگ ’سوجا بیٹے ورنہ گبرآجائے گا‘ کے بالکل جیسا ڈائیلاگ بولتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔
پولیس افسرنے کہا کہ ’کلیان پورسے 50 کلومیڑکی دوری پرجب بھی کوئی بچہ روتا ہے توماں کہتی ہے کہ چپ ہو جا بیٹا نہیں تو ڈانگی آجائے گا‘ تاہم سرکاری حکام نے پولیس افسرکوشوکازنوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گوشت نہیں کھائیں گے، تو ہڈی تڑوا بیٹھیں گے!

گوشت نہیں کھائیں گے، تو ہڈی تڑوا بیٹھیں گے!

(میڈیا92نیوز) اگر آپ گوشت کھانا بالکل ترک کردیں گے تو اس سے ہڈیاں نرم پڑسکتی …