تازہ ترین خبریں
ارشد ندیم کواولمپکس کی تیاریوں کے لئے قازقستان بھجوانے کا فیصلہ

ارشد ندیم کواولمپکس کی تیاریوں کے لئے قازقستان بھجوانے کا فیصلہ

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو اولمپکس کی تیاریوں کے لئے قازقستان بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

(میڈیا92نیوز) صدراتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر) اکرم ساہی نے لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوِئے کہا کہ قازقستان کا فلائٹ آپریشن بحال ہوتے ہی ارشد ندیم کو قازقستان بھجوا دیا جائے گا۔ ارشد ندیم کی ٹریننگ پرآنے والے تمام اخراجات اتھلیٹکس فیڈریشن برداشت کرے گی، حکومتی سطح پر ارشد ندیم کی بیرون ملک ٹریننگ کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ملا۔

جیولین تھرومیں ارشد ندیم کے اولمپکس میں میڈل جیتنے کے امکانات ہیں، تاہم اس کے لیے اسے اچھی ٹریننگ کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس ارشد کی ٹریننگ کے لیے فن لینڈ اور قازقستان کے آپشنز تھے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے قازقستان کا انتخاب کیا ہے۔ وہاں سے کوئی غیرملکی کوچ پاکستان آنے کو تیارنہیں۔ اس لیے ارشد کو وہاں جاکر اپنی ٹریننگ کرنا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں

توہین عدالت :ڈی سی ،سی سی پی او لاہور ایک بار پھر طلب

پنجاب بار الیکشن، احاطہ لاہور ہائیکورٹ پولنگ سٹیشن قرار دے دیا گیا

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے لئے الیکشن کمشنر و …