اسلام آباد میں بیٹھی حکومت جنوری تک مہمان ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد میں بیٹھی حکومت جنوری تک مہمان ہے، بلاول بھٹو زرداری

گلگت بلتستان: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلیوں سے آزادی لے کر رہیں گے اور اسلام آباد میں بیٹھی حکومت جنوری تک مہمان ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے وفاق کو عدم اعتماد کا ووٹ دیا اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے سب سے زیادہ ووٹ لیے، جی بی 21 میں پولنگ باکس چوری ہوا ہے، سازش کے تحت عورتوں کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا جب کہ الیکشن کمشنر نے ہمارے امیدوار کو انتخابی مہم کا حصہ نہیں بننے دیا۔

بلاول بھٹو زداری نے کہا کہ ہمارے کارکن سرد موسم میں بھی احتجاج کر رہے ہیں، انتخابی نتائج کا سامنے نہ آنا متنازع ہے، ایک تصویر میں چیف الیکشن کمشنر گورنر کے ساتھ بیٹھے ہیں، ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں یہ مک مکا ہے، چیف الیکشن کمشنر سے تصویر کی وضاحت چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بیچ دیا گیا، ڈھٹائی سے کہا جا رہا ہے کہ الیکشن شفاف تھے، الیکشن کمیشن جواب دینے کے بجائے پی ٹی آئی کی حکومت بنانے میں لگا ہے، یہ الیکشن کمیشن نہیں پی ٹی آئی کا ونگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی نژاد جرمن سائنسداں میکس پلانک سوسائٹی کی نائب صدر منتخب

پاکستانی نژاد جرمن سائنسداں میکس پلانک سوسائٹی کی نائب صدر منتخب

(میڈیا92نیوز) پاکستانی نژاد جرمن ماہرِ جینیات آصفہ اختر کو جرمنی کی مشہور میکس پلانک یونیورسٹی …