تازہ ترین خبریں
نیدرلینڈ کی خاتون باکسر نے اسلام قبول کرلیا

نیدرلینڈ کی خاتون باکسر نے اسلام قبول کرلیا

نیدرلینڈ کی خاتون باکسنگ اسٹار روبی جیسیا میسو نے اسلام قبول کرلیا۔

نومسلم باکسر نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

روبی ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں، گزشتہ برسوں انہوں نے اسلامی تعلیمات سیکھیں اور انہی کے مطابق زندگی گزاری۔

روبی کا کہنا ہے کہ وہ دائرہ اسلام میں اپنی مرضی سے داخل ہوئی ہیں اور اپنی زندگی کے اس فیصلے پر بے حد خوش ہیں۔

روبی نے نیدرلینڈ کی مسجد میں کلمہ شہادت پڑھا اور باضابطہ طور پر دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر نومسلم باکسر کی حجاب والی تصویریں زیر گردش ہیں، اور دنیا بھر کے مسلمان انہیں اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملک میں کورونا کے مزید 2829 کیس رپورٹ، 43 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا کے مزید 2829 کیس رپورٹ، 43 افراد جاں بحق

(میڈیا92نیوز) ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 829 کیسز سامنے آئے ہیں جب …