تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیر اسد عمر کی نوجوانوں کو خوشخبری

وفاقی وزیر اسد عمر کی نوجوانوں کو خوشخبری

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے نوجوانوں کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔

اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے ساری جدوجہد نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے کی ہے، اور اب وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوتھ کونسل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے، ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

اسد عمر نے بتایا کہ نوجوان وزیراعظم کے ساتھ مل کر وہ پالیسیاں تشکیل دیں گے جو ان کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے اور عمران خان کی جدوجہد میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، یوتھ کونسل کا سلیکشن کا طریقہ کار انتہائی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، نوجوان کامیاب جوان کی ویب سائٹ سے اپلائی کریں، 50 بہترین قابل نوجوانوں کو کونسل رکنیت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

افغان فوجی بیس پر خود کش حملہ، 31 کمانڈوز ہلاک اور 24 زخمی

افغان فوجی بیس پر خود کش حملہ، 31 کمانڈوز ہلاک اور 24 زخمی

(میڈیا92نیوز)افغانستان میں فوجی کمانڈو بیس اور صوبائی کونسل کے سربراہ کے قافلے پر ہونے ہونے …