اے بی ڈویلیئرز بیٹی کے باپ بن گئے

اے بی ڈویلیئرز بیٹی کے باپ بن گئے

کیپ ٹاﺅن (میڈیا92نیوز) جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈویلیئرز بیٹی کے باپ بن گئے جنہوں نے سوشل میڈیا پر اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو فیملی میں نئے مہمان کے آنے کی خوشخبری دی۔

تفصیلات کے مطابق اے بی ڈویلیئرز نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پہلی بیٹی کو نعمت قرار دیا اور پیغام میں لکھا کہ ان کے ہاں 11 نومبر کو بہت پیاری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اے بی ڈویلیئرز نے اپنی بیٹی کے نام سے بھی مداحوں کو آگاہ کیا۔

دوسری جانب اے بی ڈویلیئرز کی اہلیہ نے بھی وہی تصویر اور پیغام اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیا۔ دنیا بھر میں موجود اے بی ڈویلیئرز کے مداحوں نے ان کے اکاﺅنٹ پر فیملی فوٹو کو بے حد پسند کیا اور کمنٹس سیکشن میں نیک تمناﺅں کا اظہار کیا، یاد رہے کہ اے بی ڈویلیئرز کے یہاں 2 بیٹوں کے بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سخت ذہنی دباؤ کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے کا فیصلہ

سخت ذہنی دباؤ کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے کا فیصلہ

(میڈیا92نیوز)قومی کھلاڑیوں نے سخت ذہنی دباؤ اور مشکل ترین حالات کے باوجود نیوزی لینڈ کا …