بیگم شمیم اختر کا انتقال ، مریم نواز پشاور جلسہ میں خطاب کیلئے سٹیج پر آئیں تو کیا کہہ کر لوٹ گئیں ؟ جانئے

بیگم شمیم اختر کا انتقال ، مریم نواز پشاور جلسہ میں خطاب کیلئے سٹیج پر آئیں تو کیا کہہ کر لوٹ گئیں ؟ جانئے

پشاور (میڈیا92نیوز )سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ اور مریم نواز کی دادی بیگم شمیم اختر کا لندن میں انتقال ہو گیاہے جس کی خبر مریم نواز کو پشاور جلسے میں سٹیج پر دی گئی ، وہ پشاور جلسے کے شرکاءسے مختصر بات کرنے کے بعد لاہور کیلئے روانہ ہو گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے روسٹرم پر آ کر پشاور کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” پشاور کے بھائیو ، بہنوں اور بزرگو اسلام علیکم، میں آپ سے آج بات کرنا چاہتی تھی لیکن ابھی مجھے اطلاع ملی ہے کہ لندن میں میری دادی کا انتقال ہو گیاہے ، نوازشریف کی والدہ کا انتقال ہو گیاہے ، میں معذرت کرنا چاہتی ہوں کہ آج آپ سے بات نہیں کر سکی ، میری گزارش ہے کہ میری دادی کیلئے دعا کریں اور میاں صاحب کی زندگی اور صحت کیلئے بھی دعا کریں ۔ مریم نوازشریف یہ پیغام دینے کے بعد لاہور کیلئے روانہ ہو گئیں ۔جلسے میں مریم نواز کی دادی کیلئے خصوصی دعابھی کروائی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

سال 2020 میں لاکھوں افراد موسمیاتی شدت کی باعث نقل مکانی پرمجبور،رپورٹ

سال 2020 میں لاکھوں افراد موسمیاتی شدت کی باعث نقل مکانی پرمجبور،رپورٹ

(میڈیا92نیوز)پاکستان میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا اور کراچی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں …