تازہ ترین خبریں

مریم نواز نے ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان کردیا

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) مریم نواز نے ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان کردیا ۔اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے احتجاجی ریلیوں کی قیادت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ انشااﷲ پورے پاکستان میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت کروں گی،احتجاج میں نوازشریف کیلئے انصاف،قانون کی بالادستی،اظہارکی آزادی کا مطالبہ ہوگا،ان کا کہناتھا کہ عوامی نمائندوں کو سزا دینے کیلئے نظام میں گڑبڑ ختم کرنے کیلئے آواز اٹھائیں گے ، سلیکٹڈ کومسلط کرنے اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف بھی احتجاج ہوگا،

ہروہ پاکستانی جو آزادجمہوری اور انصاف پسند پاکستان چاہتا ہے اسے شمولیت اختیار کرنی چاہئے جبکہ مریم نواز نے مرکزی رہنما ر انا ثنا اﷲ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ، ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر مریم نواز اور رانا ثنا اﷲ کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ،مریم نواز نے کہا کہ آپ کو نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جارہی ہے ۔
رانا ثنا اﷲ نے کہا کہ میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں اور گھبرایا نہیں ، ڈٹ کر ان ہتھکنڈوں کا مقابلہ کروں گا،مریم نواز نے بتایا کہ وہ اتوار کو فیصل آباد میں ریلی سے خطاب کرینگی ۔ رانا ثنا اﷲ نے کہا کہ آپ فیصل آباد کی ریلی دیکھیں گی تو باقی ریلیاں بھول جائیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں

ہالی وڈ فلم ’’فریکس‘‘ 23 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس (میڈیا92نیوز) ہالی وڈ کی خطروں اور مہم جوئی سے بھری فلم ’’ فریکس …