تازہ ترین خبریں

ن لیگی ایم پی اے کا نوجوان لڑکی سے ریپ ، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا بھی انکشاف

ملتان(میڈیا 92 نیوز آن لائن )ملتان سے ن لیگ کے ایم پی اے پر اپنی ہی یونیورسٹی کی ایک نوجوان طالبہ نے مبینہ جنسی زیادتی کا الزام عائد کر دیا ہے، لڑکی کا کہناہے کہ لیگی ایم پی اے عطاالرحمان نے غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر ایک سال تک بلیک میل کرکے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ، لڑکی نے طبی معائنے کیلئے علاقہ مجسٹریٹ ملتان کو درخواست دیدی ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ ملتان کو درخواست دیتے ہوئے طالبہ ( س ) نے موقف اختیار کیا کہ وہ لاہور کی رہائشی اور این سی بی اے ای یونیورسٹی میں ایم ایس سی ایس فرسٹ سمسٹر کی طالبہ ہے ، یونیورسٹی مالک حاجی عطاءالرحمن کی این جی او پی ایچ ڈی ایف میں ایک سال سے ملازمت کررہی ہوں ، 11 ماہ قبل لیگی ایم پی اے عطاء الرحمن نے طالبہ کو کام کا بہانہ بنا کر نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنالی ، اس دوران دھمکی دی کہ کسی بھی قانونی کارروائی کی صورت میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیگا۔

طالبہ نے بتایا کہ پی پی 210 سے لیگی ایم پی اے بلیک میل کرتے ہوئے 11 ماہ تک زیادتی کرتا رہا اور اس کی ویڈیو بنا کر واٹس ایپ بھی کرتا رہا، ملزم سائلہ سے زبردستی بدفعلی بھی کی جس سے اس کی طبیعت خراب ہوگئی اور اسے نشترہسپتال علاج کیلئے بھیجا گیا، طالبہ نے ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کی دستاویزات اور واٹس ایپ پیغامات بھی بطور ثبوت درخواست کے ساتھ لگائے ہیں، عدالت نے درخواست پر کارروائی کے احکام جاری کرد یے۔

ذرائع کے مطابق خفیہ ایجنسی نے بھی اس جنسی اسکینڈل کے حوالے سے اعلیٰ حکام کو رپورٹ بنا کر آگاہ کیا ہے جبکہ ایم پی اے کی جانب سے متاثرہ لڑکی سے معاملہ ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایم پی اے کی جانب سے معاملہ ختم کرنے پر طالبہ کو 7کروڑ کی پیشکش بھی کی گئی ہے تاہم اس بارے میں ایم پی اے کو بار بار فون کرنے پر کال اٹینڈ نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ہالی وڈ فلم ’’فریکس‘‘ 23 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس (میڈیا92نیوز) ہالی وڈ کی خطروں اور مہم جوئی سے بھری فلم ’’ فریکس …