پاکستانی اداکارہ شائستہ لودھی نے دوبارہ مارننگ شو کی میزبانی کرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (میڈیا92نیوز) پاکستانی اداکارہ شائستہ لودھی نے دوبارہ مارننگ شو کی میزبانی کرنے کا عندیہ دے دیا۔شائستہ لودھی نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں کہیں گی کہ وہ کچھ نئی اور مختلف چیزوں کے ساتھ دوبارہ آئیں گی لیکن وہ مارننگ شو کی میزبانی دوبارہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنی فیملی بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم صبح سے شام تک جن کے لیے باہر جاتے ہیں ،زمانے کی ٹھوکریں کھاتے ہیں دراصل ان کو ہی وقت نہیں دے رہے ہوتے اور اصل میں انہیں آپ کا وقت ہی چاہیے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت جلد ہی اس بات کا احساس ہو گیا تھا کہ یہ سب جعلی ہے اصل چیز تو ہماری فیملی ماں، باپ، بھائی اور بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ …